فنی

 لڑکپن کا زمانہ تھا میں اور میرا کزن سارا دن لوفری میں گذارتے ، گھر والوں نے ہمارے ملنے پر پابندی لگا دی اور ایک دوسرے کے گھر آنا جانا بھی بین کر دیا گیا ہم نے اس کا حل یہ نکالا کہ میں کھڑکی کے پاس سوتا اور کزن کھڑکی کے پاس آکر میاؤں میاؤں کرتا جو کہ ہمارا کوڈ ورڈ تھا اور میں اٹھ کر باہر چلا جاتا۔۔۔

ہر لڑکے کی طرح ہم بھی اپنے والدین کو سادہ اور بھولا سمجھے ہوئے تھے کہ ایک دن ہماری آنکھیں کھل گئیں۔👇👇👇

میں رات کو تھوڑی دیر سے سویا اور کزن کی عادت ہے کہ وہ بچپن سے علی الصبح اٹھ جاتا ہے تو وہ نماز کے ٹائم میرے گھر آیا کھڑکی کے باہر سے میاؤں میاؤں کرنے لگا ۔۔

 اب لیٹ سونے کی وجہ سے میری نیند تھوڑی گہری تھی سو آنکھ نہ کھلی کہ والدہ نے آ جگایا اور ارشاد فرمایا

اٹھ دفعہ ہو باہر، گھنٹے سے وہ بِلا  میاؤں میاؤں کر رہا ہے۔

🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣

Comments

Popular Posts