حیض میں آپنی بیوی کے ساتھ ہم بستری

موضوع حیض مرد کا عورت کے ساتھ، حیض کی حالت میں کنڈوم لگاکر جماع کر نے کا کیا حکم هے؟ جواب : حائض پر حرام چیزوں میں سے ایک ، فرج میں جماع کر نا هے،یہ مرد کے لئے بهی حرام هے اور عورت کے لئے بھی، اگرچہ ختنہ گاه کے برابر بهی داخل هو جائے اور منی بهی نہ نکلے بلکه احتیاط واجب یہ هے کہ ختنہ گاه کی مقدار سے کم تر بهی آلت کوعورت کی فرج میں داخل نہ کیا جائے حکم واضح هے کہ ، مرد کو حیض کے ایام میں عورت کی فرج میں جماع نہیں کرنا چاهئے اور آلت پر کنڈوم یا کوئی دوسری پوشش رکهنا حکم میں تغییر ایجاد کر نے کا سبب نہیں بن سکتا هے، کیونکه اصل مسئله ایام حیض میں دخول کا حرام هونا هے اور کنڈوم دخول کے لئے رکاوٹ نہیں بن سکتا هے، بلکه صرف صحت وسلامتی کی رعایت کے لئے اور حاملگی کو روکنے کے لئے ایک اقدام شمار هوتا هے 🌸آیة الله العظمی السید علی الحسينی السيستانی دام ظله 🌺آیة الله العظمی رہبر معظم سید علی خامنہ ای دام ظلہ 🌎Mujahidbloch5.blogspot.com

Comments

Popular Posts